لاہور کی سیشن کورٹ میں احاطۂ عدالت سے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی ہیڈکوارٹر کے مطابق پولیس اہلکار ملزم احسان کو پیشی کے بعد واپس لے جا رہے تھے کہ ملزم پولیس سے خود کو چھڑوا کر فرار ہو گیا۔
یاد رہے کہ احاطہ عدالت میں اس قسم کے واقعات کا ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔
احاطۂ عدالت میں پیشی کے لیے لائے جانے والے ملزمان اکثر اوقات موقع پا کر راہِ فرار اختیار کر لیتے ہیں۔