• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان کا گورنر ہائوس پنجاب کے باہر احتجاج

لاہور(جنگ نیوز) پاکستان خواتین ہاکی ٹیم کی سابق کپتان اور گول کیپر نرگس خان نے بے روزگار ہونے پر گورنر ہاس پنجاب کے باہر احتجاج کیا،  نرگس خان نے کہا کہ ہاکی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے آج تک بے روز گار ہوں اپنے مالی حالات پریشان ہو کر کئی بار حکومت کو خط بھی لکھے اور اپنی بے روز گاری سے آگاہ بھی کیا مگر حکومت نے میری کسی درخواست پر توجہ نہیں دی اور نہ ہی ہاکی فیڈریشن نے کوئی مدد کی۔ بے روز گاری کے باعث ان کے معاشی حالات خراب تر ہو چکے ہیں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی گئی جس پر دل برداشتہ ہوں۔نرگس خان نے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذمہ داروں سے درخواست کی کہ انہیں روز گار مہیا کیاجائے تاکہ میں اپنی زندگی کو آسانی  سےگزار سکوں۔
تازہ ترین