• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے، محمد بخش مہر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر زراعت، اینٹی کرپشن، کھیل اور امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ بہترین کام کررہے ہیں، سندھ میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایک قابل انسان ہیں اور ان کی سربراہی میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے صوبہ میں زرعی ادویات، کھاد اور بیج کے لیے زرعی گریجوئیشن کے ذریعے لائسنس جاری کرنے کی شرائط نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر زراعت نے مزید کہا کہ ہمارے زرعی گریجوئیشن کو ذاتی طور کاروبار اور اسٹارٹ اپ کے لیے مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت سندھ کی جانب سے ریسرچ سینٹر پر 43 خواتین کو ٹریکٹر اور دیگر جدید زرعی مشینری کے استعمال اور دیکھ بھال کے بارے میں تربیت دی گئی ہے اور خواتین کو لرننگ لائسنس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

وزیر زراعت محمد بخش مہر کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں زرعی اجناس کی جعلی کمپنیز کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید