• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا عمران ہاشمی واقعی حافظِ قرآن ہیں؟


بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے حافظِ قرآن ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

دورانِ انٹرویو اداکار سے ہندو میزبان نے گردشی خبروں کے حوالے سے تصدیق طلب کی کہ کیا وہ واقعی حافظِ قرآن ہیں اور اس لفظ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، میں حافظ قرآن نہیں ہوں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حافظِ قرآن کا مطلب ہوتا ہے کہ قرآن پاک کو بغیر دیکھے، پڑھ سکے اور یہ سچ نہیں ہے کہ میں حافظِ قرآن ہوں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اداکار کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا وہ فلم کے سیٹ پر قرآنی آیات اور سورتیں پڑھتے تھے۔

ان کے ایسے دعوؤں کے بعد عمران ہاشمی کے حوالے سے ایسی خبریں تیزی سے پھیلنا شروع ہوئی تھیں کہ اداکار حافظِ قرآن ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید