• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ریاست تریپورہ میں شدید بارشیں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 23 افراد ہلاک

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست تریپورہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 23 افراد ہلاک جبکہ 65 ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حکّام کے مطابق لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکّام نے بتایا کہ 4 دن کی مسلسل بارشوں نے دریاؤں کو بھر دیا ہے اسی طرح  گزشتہ روز بنگلادیش میں بھی گومتی دریا کا بند ٹوٹ جانے کی وجہ سے کم از کم  15 دیہات زیرِ آب آ گئے اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے۔ 

حکّام کے مطابق سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 75 ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارت کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان مشترکہ دریاؤں پر سیلاب ایک مشترکہ مسئلہ ہے جو دونوں ممالک کے لوگوں کو مشکلات سے دو چار کرتا ہے اور اسے حل کرنے کے لیے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید