یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد لاہور میں ملازمین نے احتجاج کیا اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے اسکیم موڑ ریجنل آفس کے سامنے احتجاج کیا اور یوٹیلیٹی اسٹورز کو بحال رکھنے کے حق میں نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے موقف اختیار کیا کہ ہم یوٹیلیٹی اسٹورز سے اپنی تنخواہیں خود جنریٹ کرتے ہیں، وفاقی حکومت ملازمین کو تنخواہیں نہیں دیتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ہر سال الٹا حکومت کو ٹیکس دیتا ہے، حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ واپس لے۔