آسٹریلیا میں کرکٹ کو اب اسکول کی سطح کے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ اب اسکول میں پڑھائی جائے گی، ایک آسٹریلوی اسکول نے کرکٹ کو نصاب کا حصہ بنا لیا ہے، پرائمری کی سطح پر کرکٹ کا مضمون پڑھایا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک آسٹریلوی اسکول نے کرکٹ کو نصاب میں متعارف کرا دیا ہے اور اب کرکٹ کو اسکول میں مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا۔
کرکٹ وکٹوریہ اور اکیڈمی موومنٹ کے اشتراک سے اس کا آغاز کیا گیا ہے، جس کا مقصد وکٹوریہ میں کرکٹ ایجوکیشن کو کلاس رومز تک لانا ہے۔
حکام کے مطابق آسٹریلیا میں کرکٹ کو مزید فروغ دینے کے پلان بنائے جا رہے ہیں۔
آسٹریلیا میں کا 1877 میں ٹیسٹ کا آغاز ہوا، یہ ٹیم 6 ورلڈ کپ، 1 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایک ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت چکا ہے۔
اب وکٹوریہ کا تعلیمی ادارہ پہلا ہے، جس نے پرائمری مضمون کے طور پر کرکٹ کو شامل کیا ہے۔