وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کےلیے روزانہ کی بنیاد پر قیمت کے جائزے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چینی کی پرچون اور تھوک کی قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کڑی نظر رکھے گی، روزانہ کی بنیاد پر قیمت کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت چینی کی قیمتوں میں اضافے کے عوامل کا مکمل جائزہ لیتی رہے گی جبکہ وزارت صنعت چینی کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ کو آگاہ رکھے گی۔