شوگر ایڈوائزری بورڈ نے 1 لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی سفارش کردی۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک میں چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق چینی کی ایکسپورٹ کی حتمی منظوری کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) دے گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک میں سرپلس چینی موجود ہے، چینی برآمد سے ایکس ملز پرائس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوگا۔
رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ چینی کی برآمد کابینہ کی طرف سے طے شدہ شرائط پر کی جائے گی۔