سکھر (بیورو رپورٹ، محمد عارف شاہ) بارش میں سکھر ایئرپورٹ کے رن وے کی خراب ہونیوالی لائٹس درست نہ ہوسکی۔ رات میں فلائٹس کی لینڈنگ ممکن نہیں۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ حاصل ہونے کے باوجود رات کے وقت رن وے کا آپریشنل نہ ہونا حکومت اور سول ایوی ایشن انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟ ماضی میں سکھر سے 3فلائٹس چلتی تھیں مگر اب صرف ایک ہی فلائٹ چلتی ہے۔ ایران بس حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے زائرین کی میتیں لانے والا سی ون تھرٹی طیارہ کی جیکب آباد میں لینڈنگ کی وجہ بھی یہی ہے۔