• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اپریل میں سب سے زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں اپریل میں 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 38.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ 2 اپریل 1985ء کو 24 گھنٹوں میں 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اپریل کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

گزشتہ رات درجۂ حرارت اپریل کے معمول کے درجۂ حرارت سے 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہا۔

 شہر قائد میں گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید