وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرِ سائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پیٹرول برداشت کر سکتا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے پاس ڈیٹا ہے کہ کتنی موٹر سائیکلیں کس صوبے میں ہیں، صوبائی حکومتوں نے خود تجویز دی کہ موٹر سائیکلوں پر سبسڈی دے سکتے ہیں۔
خرم شہزاد نے کہا کہ ایپ کے ذریعے معلوم کیا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار سبسڈی کے لیے رجسٹر ہے یا نہیں، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بھی موجود ہے کہ کون کتنا مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں ممالک نے 80 فیصد تک بڑھائیں، یو اے ای نے ڈیزل کی قیمتیں 70 فیصد تک بڑھائیں، ہم نے 3 ہفتوں سے نہیں بڑھائیں۔
خرم شہزاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنگ ختم ہو اور تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔