جرمنی کے شہر زولنگن میں میلے کے دوران ہونے والے چاقو حملے سے تعلق کے الزام میں ایک مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا۔
جرمن پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی ابھی شناخت نہیں ہوئی، تفتیش جاری ہے۔
جرمن پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ چاقو حملے میں دہشت گردی کے عنصر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
جرمنی میں گزشتہ رات ہونے والے چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے تھے اور حملہ آور فرار ہو گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔