کراچی(اسٹاف رپورٹر) پنڈی ٹیسٹ کے آخری دن پاکستانی بیٹرز کو مشکل پچ پر امتحان سے گز ر کر میچ کوڈرا کرانا ہوگا۔بنگلہ دیش نے ابھی تک پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا جبکہ پاکستانی ٹیم ہوم گراؤنڈ میں گز شتہ آٹھ میں سے چار ٹیسٹ میچوں میں شکست سے دوچار ہوئی ہے اور پہلی فتح سے محروم ہے۔مشفق الرحیم نے191رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں برتری دلوادی۔ہفتے کوچوتھے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر23رنز بنائے تھے عبداللہ شفیق12اور کپتان شان مسعود26گیندوں پر9رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ صائم ایوب ایک رن بناکر شرف الاسلام کی گیند پر کاٹ بی ہائینڈ ہوئےپاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو پچ ناہموار باؤنس کی وجہ سے مشکلات پیدا کررہی تھی۔اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید94رنز درکار ہیں جبکہ بنگلہ دیش کو تاریخی فتح حاصل کرنے کے لئے9وکٹوں کی ضرورت ہے۔قبل ازیں پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور448رنز چھ وکٹ کے جواب میں بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں565رنز بناکر117رنز کی برتری حاصل کرلی۔مشفق الرحیم اور مہدی حسن میراز نے ساتویں وکٹ پر196رنز بناکر پاکستانی بولنگ کو بے اثر کردیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے دو اور محمد رضوان نے ایک کیچ ڈراپ کیا۔مشفق کو دو چانس ملے۔بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم، شادمان اسلام اور دیگر مڈل آرڈر بیٹرز کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت مہمان ٹیم 565 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ مشفق الرحیم نے اپنے کیریئر کی 11ویں سنچری اسکور کی وہ 191 رنز بناکر محمد علی کا شکار بنے، شاداب اسلام صرف 7 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے، انہیں بھی محمد علی نے پویلین واپس بھیجا۔انہوں نے دو چانس ملنے کے بعد341گیندوں کا سامنا کیا ان کی اننگز میں 22چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔مہدی حسن نے77رنز179گیندوں پر بنائے اور چھ چوکے مارے۔لٹن داس نے ایک چھکے اور8چوکوں کی مدد سے78گیندوں پر56رنز بنائے مومن الحق 50، شرف السلام 22 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔پاکستان نے تیسری نئی گیند پر تین وکٹ حاصل کئے۔نسیم شاہ نے93رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔شاہین شاہ آفریدی نے88محمد علی نے88 اور خرم شہزاد نے90رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے قبل، راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 316 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ مشفیق الرحیم 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر تھے ، لٹن داس اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوگئے، انہیں نسیم شاہ نے پویلین کی راہ دکھائی۔مشفق الرحیم نے پاکستان کے خلاف پہلی سنچری ہے۔