• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ماڈرن کرکٹ، 2 ورلڈکپ، بہتر رینکنگ، ہیسن کے ہدف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئےہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ہم نے دنیا کی طرح ماڈرن اسٹائل سے کھیلنا ہے ، اس وقت پاکستان کے ہدف دو ورلڈ کپ ہیں۔ ہمیں اپنی رینکنگ کو بہتر کرنا ہے ۔ ورلڈ کپ سے قبل کافی ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں میں بہت پراعتماد ہوں اچھا اسکواڈ بنائیں گے۔ پیر کی شام پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کی۔ اس موقع پر مائیک ہیسن نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم وائٹ بال کرکٹ کے اچھے کھلاڑی ہیں، انہیں فاسٹ پیس کے مطابق کھیلنا ہو گا کیونکہ ہم اب تیز کھیلنے کا اسٹائل اپنا رہے ہیں ۔ صرف جارحانہ نہیں اسمارٹ کرکٹ کھیلنا ہے ۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ دوسال کا معاہدہ ہے اس میں دو ورلڈ کپ ہوں جس کیلئے پرجوش ہوں۔

اسپورٹس سے مزید