کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) دس سال بعد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات منگل 27مئی کولاہور میں ہونے جارہے ہیں۔ ظاہر شاہ ، طحہ علی زئی اور محسن گیلانی کے ساتھ حافظ ذکا اللہ گروپ میدان میں ہیں۔ نگرانی فیفا اور اے ایف سی کی وفد (زوم پر آ ن لائن)کرے گا ۔ صدارتی انتخاب کیلئے طحہ علی زئی اور محسن گیلانی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پی ایف ایف کانگریس کے 24ارکان ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ ظاہر علی شاہ پابندی کے باعث ووٹ نہیں کرسکیں گے۔ ایک ووٹر بارہ ووٹ ڈالنے کا حقدار ہوگا۔ صدر کے علاوہ دیگر تین نائب صدور، آٹھ ایگزیکٹو ممبران (ہر صوبے سے دو) اور سرکاری تنظیموں سے وابستہ تین ممبران کا چنائو عمل میں لایا جائے گا۔ الیکشن میں دونوں گروپس کامیابی کے دعوے کررہے ہیں۔