• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچ چلا گیا، سکندر کی آمد، قلندرز کے ٹائٹل جیتنے کی حیران کن کہانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کے بعد لاہور قلندرز بہت خوش ہیں۔ لیکن فتح تک کا سفر آسان نہیں تھا، فائنل کیلئے ہیڈ کوچ کی خدمات حاصل نہیں تھیں ، فتح گر سکندررضا فائنل سے محض10منٹ قبل لاہور پہنچے۔ پس پردہ کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بعد ہیڈ کوچ رسل ڈومینگو وطن لوٹ گئے تھے اور پھر بعض معاملات پراختلافات کی وجہ سے واپس نہیں آئے۔ان کی عدم موجودگی میں ٹیم ڈائر یکٹر ثمین رانا اور شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم پلاننگ اورسینئر کھلاڑیوں کی مدد سے قلندرز کو کوچ کی کمی محسوس ہونے نہ دی۔ فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں ثمین رانا نے کہا کہ بنگلہ دیش کی سیریز کیلئے شاہین آفریدی نے ریسٹ مانگا تھا تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع ملے، چار سال میں تین ٹرافیاں جیتی ہیں اور یہ ٹرافیاں ہمیں شاہین آفریدی نے جتوائی ہیں۔ ٹرافی شاہین اورحارث کے نام کرتا ہوں۔ سکندر رضا کا جتنا شکریہ ادا کریں کم ہے، فائنل سے قبل انہیں ٹیم کودربارہ جوائن کرنےکا کہا تھا،6بجکر50منٹ پر سکندر ائیرپورٹ پہنچے، اللہ نے انہیں محنت کاصلہ دیا ۔ زمبابوے کا ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد میں اور شاہین آفریدی فلائٹ کی تلاش میں لگ گئے تھے مگر کوئی فلائٹ دستیاب نہیں تھی جس پر انہیں برمنگھم جانے کی درخواست کی،بدقسمتی سے وہاں بھی اکانومی کلاس کی ٹکٹ دستیاب تھی لیکن سکندر رضا کا بڑا پن تھا کہ انہوں نے یہ سب چیزیں نہیں دیکھیں ۔ ہمیں یہ یقین تھا کہ سکندر رضا جس جذبے اور لگن کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید