• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ کا اسرائیل پر 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ

فوٹو بکشریہ رائٹرز
فوٹو بکشریہ رائٹرز

لبنان میں متعدد مقامات پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد حزب اللّٰہ نے بھی ڈرونز اور میزائل سے جوابی حملے کر دیے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرون فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر ڈرون حملے حزب کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیے گئے۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے ایمرجنسی صورتحال کا اعلان کر دیا اور تل ابیب کے ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت روک دی گئی۔

ٹائمز آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حزب اللّٰہ کے حملوں کے جواب میں 40 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لبنان میں حملوں کے بعد اسرائیلی وزیرِ دفاع نے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید