• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے الزام میں قید اداکار کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول ملنے لگا، تصویر سامنے آگئی

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

قتل کیس میں گرفتار ’باکس آفس کے سلطان‘ کے نام سے مشہور کنڈا فلموں کے اداکار درشن تھگودیپا کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول ملنے کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

درشن تھگو دپیا بنگلورو کی پرپنا اگراہارا  سینٹرل جیل میں قید ہیں، ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں جیل کے اندر وی آئی پی انداز میں رکھا گیا ہے۔

جیل کے محکمے نے اس وائرل تصویر کا نوٹس لیا اور اعلیٰ حکام کو طلب کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کنفرم نہیں کہ تصویر کتنی پرانی ہے، تاہم درشن تھگو دپیا جیل میں بنے پارک میں دیگر قیدیوں کے ساتھ بیٹھے چائے پیتے اور سگریٹ نوشی کرتے نظر آرہے ہیں۔ ان افراد میں سے ایک شخص جو سیاہ شرٹ میں درشن کے قریب بیٹھا ہے، بدنام زمانہ ولسن گارڈن ناگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار درشن کو کنڑ اداکار کے مداح رینو کسوامی کے قتل کے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

33 سالہ آٹو ڈرائیور رینوکسوامی 9 جون کو بنگلورو میں ایک فلائی اوور کے قریب مردہ پایا گیا تھا، وہ درشن کا مداح تھا۔ اسے مبینہ طور پر درشن کی ہدایت پر ایک گینگ نے اغوا کر کے قتل کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے اداکارہ پویترا گوڈا کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نازیبا پیغامات بھیجے تھے۔

اس کے بعد پولیس نے اداکار کو میسور میں ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا، ساتھ ہی 15 دیگر افراد کو بھی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید