شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد میں موبائل فون سروس بند ہوگئی۔ لیاقت آباد، تین ہٹی، پی آئی بی، جہانگیر روڈ پر بھی موبائل فون سروس بند ہوگئی۔
اسی طرح ایم اے جناح روڈ، صدر، لائنز ایریا سمیت دیگر علاقوں میں بھی موبائل فون سروس معطل ہوگئی۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا تھا کہ سندھ کے بڑے شہروں میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر 26 اگست کو موبائل فون سروسز معطل رہے گی۔
کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں ضیاء لنجار کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں موبائل فون سروسز معطل رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ رہے گا جبکہ جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔