• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکواس 

کرکٹ ٹیسٹ سے زیادہ بکواس کھیل آج تک ایجاد نہیں ہوا،

ڈوڈو نے اسٹیڈیم سے واپسی پر اعلان کیا۔

لیکن کیوں؟ میں نے دریافت کیا۔

دونوں ٹیموں کے کرکٹر پانچ دن تک جان مارتے ہیں۔

پھر بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا،

ڈوڈو نے اعتراض کیا۔

ہاں، یہ تو سچ ہے، میں نے سر کھجایا۔

اگلی بار ہم کرکٹ میچ نہیں دیکھیں گے۔

اس کے بجائے فٹبال میچ دیکھنے جائیں گے،

ڈوڈو نے فیصلہ سنایا۔

میں انکار نہ کر سکا۔

اگلے ہفتے ہم فٹبال میچ دیکھنے گئے۔

دونوں ٹیموں نے خوب جان ماری۔

مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

تازہ ترین