اسلام آباد (ساجد چوہدری) پنجاب بھر میں ٹیکس ریکوری میں راولپنڈی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر پہلے نمبر پر رہا۔ مجموعی طور پر 109فیصد ریکوری کی، دوسری اور تیسری پوزیشن لاہور کے دو ریجنز کی رہی۔ ایکسائز حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ایکسائز ڈیوٹی کے ہیڈ میں مطلوبہ ہدف کے مقابلے میں سب سے زیادہ 138فیصد ریکوری کی۔ جس پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے ان کیکارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی خط جاری کیا گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کو پراپرٹی ٹیکس، موٹر برانچ اور ایکسائز ڈیوٹی وغیرہ کے ہیڈز میں6ارب روپے کا ہدف ملا تھا مگر فیلڈ سٹاف ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن عمران اسلم کی سربراہی میں ہدف سے 9فیصد زیادہ ریکوری کرنے میں کامیاب رہا۔