• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور کراچی انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن میں ڈیجیٹیلائزیشن اور بھرتیوں کا آغاز

کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی حکومت نے انٹیلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان کے اسلام آباد ہیڈ کوارٹر اور کراچی کے صوبائی آفس کے لیے 80 بھرتیاں اور ڈیجیٹلائزیشن جس میں آنلائن پیٹنٹ ایپلیکیشن اور اس کی ای پیمنٹ، کاپی رائٹ درخواستیں اور ان کی ای پیمنٹ کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے لیے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے پیشکشیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ نئی بھرتیاں کراچی آفس کے لیے ہوں گے جن کی تعداد69ہے۔ بھرتیاں ٹریڈ مارکس رجسٹری کراچی، کاپی رائٹ آفس کراچی اور پیٹنٹ آفس کراچی میں ڈیل کرنے والے دفاتر میں ہوں گی۔

ملک بھر سے سے مزید