• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: رزمک میں بم دھماکا، 4 افراد جاں بحق

اسکرین گریب: سوشل میڈیا
اسکرین گریب: سوشل میڈیا

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن رزمک میں بم دھماکا ہوا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکا تحصیل رزمک بازار میں ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید