• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چہلمِ کے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا

تصویر بشکریہ ایکس
تصویر بشکریہ ایکس

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چہلم امام حسینؓ کے لیے سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

کامران ٹیسوری چہلم امام حسینؓ کے موقع پر نشتر پارک پہنچے، جہاں انہوں نے چہلم امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ملوث عناصر کی جَلد نشاندہی کر لی جائے گی، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کو ادراک ہے گزشتہ روز کا واقعہ ایک سازش ہے۔

گورنرہاﺅس کا کہنا ہے کہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران رابطے میں ہیں، ان شاء اللّٰہ ہم سب مل کر ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سازش کا مقصد شہر کے امن و امان کی فضا کو خراب کرنا ہے، شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی اداروں نے اپنی جانیں قربان کیں، سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں کسی صورت بھی رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید