• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کی کاسمیٹک سرجری، چینی خاتون کی آئی بال کو کنارے سے سی دیا گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک چینی خاتون کو اپنی آنکھوں کے کونوں کی ناہمواری کو درست کروانے کےلیے میڈیکل بیوٹی کلینک میں دہری پلکوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑ گیا اور اب وہ گزشتہ دو برسوں سے زیادہ عرصے سے بصارت کے مسائل کے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا بھی شکار ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اسکی دہری پلکوں کی سرجری کے دوران آئی بال (آنکھ کی گولی) غلطی سے آنکھ کے کونے کے ساتھ ٹانکے لگانے کے دوران سی دی گئی۔ 

چین کے صوبے شانڈونگ کی مس ژانگ کا نومبر 2021 میں مذکورہ بالا سرجری ویفانگ کووین لیرنڈو میڈیکل بیوٹی کلینک میں کی گئی تاکہ انکی آنکھوں کے کناروں کی ناہمواری کو درست کیا جاسکے۔  

مس ژانگ نے کہا کہ  سرجری کے دوران اسے تکلیف محسوس ہوئی، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ اسکی بائیں آنکھ کی گولی اور آنکھ کے کنارے ایک ساتھ ٹانکے لگا کر سی دیے گئے ہیں، پہلے تو سرجری کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن مس ژانگ کو دیکھنے میں دھندلا پن اور آنکھوں کی محدود حرکت کا سامنا کرنا پڑا اور آنکھ کو پہنچنے والے نقصان کو درست کرانے کی کوشش کے باوجود وہ دو سال سے جسمانی اور ذہنی تکلیف اور کرب سے گزر رہی ہیں۔ 

سرجن اور اسپتال انتظامیہ پہلے تو یہ کہتے رہے کہ یہ کوئی سیریس معاملہ نہیں پھر انھوں نے ایک اور آپریشن کیا جو ناکام رہا اور اب اسے اپنی آنکھ کو حرکت دینے کے لیے سر کو ہلانا پڑتا ہے۔

 اس نے کہا کہ سرجری کےلیے 30 ہزار یوآن دیے تھے تاہم اب رقم کی واپسی کے مطالبے پر سرجن صرف 1 ہزار یوآن واپس کرنے کا کہہ رہا ہے۔ اسے امید ہے کہ شنگھائی کے اسپتال میں درستگی کےلیے سرجری ممکن ہے لیکن اسکے   پاس مطلوبہ رقم نہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید