• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں کے فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے پی ٹی آئی کی نئی متفرق درخواست

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نے ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمہ میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عملدر آمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو12جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کاحکم،آزاداراکین کے وابستگی سرٹیفکیٹس منظوری کی ہدایت کی جائے،پی ٹی آئی نے سوموار کے روز عزیرکرامت بھنڈاری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی فیصلے کی وضاحت کے حوالے سے دائر درخواست مسترد کی جائے اور اسے 12جولائی2024کے سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کرتے ہوئے آزاد اراکین کے وابستگی کے سرٹیفکیٹس منظور کرنے کی ہدایت کی جائے، الیکشن کمیشن کا یہ کہنا کہ فیصلہ درست نہیں ہے اور اس پر عملدر آمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید