• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے کارروائیوں میں 34کروڑ روپے مالیت کی 373 کلو منشیات برآمد کر کے 10ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 1.140کلو آئس اور 50گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 783 گرام آئس برآمد کی گئی۔چمن سے 190 کلو ہیروئین جبکہ پسنی اور گوادر سے 100 کلو چرس اور 22 کلو افیون برآمد کی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر گاڑی سے 31.2 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید