• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حلقہ بندیاں‘ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے

اسلام آباد (آئی این پی )لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے سمری صدر کو بھجوادی گئی جس سے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات رک گئے۔قومی اسمبلی میں ہونے والی ترمیم کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ قانون بن جائےگا، الیکشن کمیشن اسلام آباد کی دوبارہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کرے گا ، نئے ایکٹ کے تحت اسلام آباد کی ہر یونین کونسل کے 9جنرل وارڈز ہوں گے۔ترمیم میں لکھا گیا کہ براہ راست انتخاب میں ووٹرز صرف 9 جنرل وارڈز کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے، 9 وارڈز ممبران خاتون، نوجوان،اقلیت اور مزدور و کسان کو منتخب کریں گے۔ترمیم میں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ آخری مرحلے میں یونین کونسل کے 13 ممبران چیئرمین اوروائس چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید