• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ موسی ٰ خیل: شہید ہونے والوں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 2 مزدور، خوشاب سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا جوان ثقلین، بورے والا کے 2 نوجوان بھی شامل

ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوشاب،بورے والا (نمائندگان جنگ،نامہ نگار ) سانحہ موسی خیل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 2 مزدور بھی شامل جبکہ ایک مزدور زخمی ہے،جاں بحق ہونے والے نواحی چک نمبر 294 گ ب کا رہائشی حمزہ گجر اور نواحی چک نمبر 319 ج ب کا رہائشی شہباز بلوچستان میں سیب کی خریدوفروخت کا کام کرتے تھے،جبکہ زخمی ہونے والے طلحہ ولد ارشاد کا تعلق بھی نواحی چک نمبر 294 گ ب سے ہے۔ پاک فوج کےجوان ضلع خوشاب کے گاؤں منگوال سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ محمد ثقلین موسیٰ خیل بلوچستان کے سانحہ میں شہید کر دئیے گئے ہیں وہ فوج سے چھٹی ملنے پر گاؤں آ رہے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید