سکھر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
سابقہ وکیل کی جانب سے کیس چھوڑنے کے بعد ملزمان نے دوسرا وکیل مقرر کر لیا۔
ملزمان کے نئے وکیل نے کیس سمجھنے کے لیے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ 10 سال قبل جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔