• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی اور فارم 49 جاری کرنے کا حکم


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے این اے 79 گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ریٹرننگ آفیسر دو روز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے اور دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ 

اسلام آباد سے جاری الیکشن کمیشن کے حکمنامے کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی۔ 

حکمنامے کے مطابق دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے۔ 

حکمنامے کے مطابق ریٹرننگ آفیسر گنتی کروا کر دو روز میں رپورٹ جمع کروائے۔ 

این اے 79 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ ن کے ذوالفقار علی بھنڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید