• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت، اسلام آباد کی مکمل حمایت کا اعادہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین نے پاکستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، معاشرتی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے میں اسلام آباد کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں جاں بحق افراد کےلیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ 

بیجنگ ڈیلی کے مطابق لین جیان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے اور معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیا پر اظہار افسوس کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں، معاشرتی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی حفاظت کےلیے کیے گئے اقدامات میں مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سلامتی کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے تیار ہے تاکہ خطے میں امن اور سلامتی کو مشترکہ طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید