• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے پیمانے پر مادہ جانور ذبح کرنے سے فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا، شاکر گجر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر مادہ جانور ذبح کرنے سے فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ 

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن شاکر گجر نے کہا کہ کٹوں سمیت مادہ جانوروں کے ذبح کرنے میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ 

انکا کہنا تھا کہ صرف کراچی میں یومیہ 2 ہزار بھینسیں اور 300 گائیں ذبح ہو رہی ہیں۔ 

شاکر گجر کے مطابق کے ایم سی کا متعلقہ محمکہ کٹوں اور مادہ جانور کی ذبح روکنے میں ناکام ہے۔ 

صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق یومیہ 500 جانور اسمگل ہو رہے ہیں، زرمبادلہ نہیں مل رہا۔

قومی خبریں سے مزید