• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: رنگ محل میں 6 افراد پر تیزاب پھینکنے والا ملزم 5 روز بعد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اندرونِ لاہور کے علاقے رنگ محل میں 6 افراد پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو پولیس نے 5 روز بعد گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 5 دن قبل رنگ محل میں 1 دکان پر بیٹھے افراد نے رشید نامی شخص سے مذاق کیا، جس پر بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی تاہم دکانداروں نے موقع پر معاملہ رفع دفع کروا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے رنجش دل میں رکھی اور بعد ازاں تیزاب لا کر 6 افراد پر پھینک دیا۔

تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے 5 روز بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید