• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بیوی کو آگ لگا کر جھلسانے والا شوہر گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں بیوی کو آگ لگا کر جھلسانے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اکبری گیٹ میں 3 روز قبل ملزم نے مبینہ طور پر 25 سالہ بیوی کو آگ لگا دی تھی جس سے وہ شدید جھلس گئی تھی۔

متاثرہ خاتون نے اسپتال میں ہوش میں آنے پر بیان دیا ہے کہ اسے شوہر نے آگ لگائی تھی جس پر پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید