• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہو گا: فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری—فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق نہیں ہو گا۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے وزیرِ اعظم ہیں جو پانچواں بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی پارٹی چل رہی ہے، 28 ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر نئے صوبے نہیں بنے، دونوں خاندانوں نے ہمیں بیوقوف بنایا۔

فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کے برے دن شروع ہوئے ہیں تو پھر پاکستان کے اچھے دن شروع ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید