مہمند کے علاقے شیخ بانڈہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے خارجی افغان شہری نکلا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند کے علاقے شیخ بانڈہ میں 4 جون کو کی گئی کارروائی میں 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا تھا۔
خارجی کے قبضے سے افغان شناختی کارڈ، غیر ملکی کرنسی، جدید اسلحہ، خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان خارجی کے افغان اماراتی شناختی کارڈ پر اس کا نام عمر بیلال درج ہے، جو افغانستان کے صوبہ خوست کا رہنے والا تھا۔