• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں یو ایف سی فائٹ کے انعقاد کیلئے کتنی رقم خرچ کر رہے ہیں؟

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکا کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ’یو ایف سی فریڈم 250‘ کے انعقاد پر تقریباً 60 ملین ڈالرز لاگت آئے گی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تمام اخراجات حکومت کے بجائے یو ایف سی کی پیرنٹ کمپنی’ٹی کے او گروپ‘ اٹھا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ایونٹ ٹرمپ کی 80 ویں سالگرہ کے دن 14 جون 2026ء کو وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’یو ایف سی فریڈم 250‘ کے لیے وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں لگائے جانے والے اسٹیج، فائٹرز کی معاوضوں اور ایونٹ کے دیگر انتظامات پر 60 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی اور  ایونٹ کے بعد ساؤتھ لان کی گھاس کی بحالی پر7 لاکھ ڈالرز الگ سے خرچ ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس اور یو ایف سی حکام کے مطابق اس پر کوئی سرکاری پیسہ خرچ نہیں ہو رہا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد پر واشنگٹن ڈی سی شہر کو سیکیورٹی کے لیے 10 سے 12 ملین ڈالرز کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے جو وفاقی فنڈز سے ادا کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید