• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی، سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمات درج

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے حوالے سے صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشتگرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیے گئے۔

کوئٹہ سے ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ اور قلات میں 8 واقعات کے مقدمات درج کیے گئے۔ 8 واقعات کے مقدمات انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعات کالعدم تنظیم کی جانب سے کیے گئے، کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جاں بحق افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے سپرد کی گئیں اور ریکارڈ مرتب کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں کے انگوٹھوں کے نمونے نادرا کو بجھوا دیے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بعض دہشتگردوں کے جسمانی اعضاء پنجاب فارنزک لیب کو بجھوا دیے۔

قومی خبریں سے مزید