• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کی رہنماؤں سے ملاقات نہ کروانے کیخلاف متفرق درخواست دائر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بانیٔ پی ٹی آئی نے وکلاء و سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں  متفرق درخواست دائر کر دی۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے بیرسٹر علی ظفر کے ذریعے کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی رہنماؤں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ملاقاتوں سے متعلق 26 فروری کے فیصلے پر مکمل عملدر آمد کروایا جائے، فیصلے کے مطابق 6 وکلاء اور 6 سیاسی رہنما ہفتے میں 2 دن ملاقات کر سکتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام فیصلے پر مکمل عمل درآمد نہیں کر رہے، درخواست گزار اس وقت کسی بھی مقدمے میں سزا نہیں کاٹ رہے، بانیٔ پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی پر عدالتی نوٹس لیا جائے، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر کارروائی کی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی جائے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر دائر کی گئی درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید