صوابی( نمائندہ جنگ )بجلی کا کرنٹ لگنے سے افغان الیکٹریشن جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ عبدالحق نامی افغان مہاجر عرصہ دراز سے مینئی چوک میں الیکٹریشن کا کام کر رہا تھا گذشتہ روز کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پوسٹ مارٹ کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا اور بعد ازاں مقامی قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔