آسٹریلیا نے غیر ملکی اسٹوڈنٹس کے داخلوں کی حد کم کر کے 2 لاکھ 70 ہزار کر دی۔
آسٹریلوی حکام نے 30 جون 2023 ءکو ختم ہونے والے مالی سال میں 5 لاکھ 77 ہزار بین الاقوامی طلبہ کو ویزے جاری کیے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر تعلیم جیسن کلیئر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں، اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں میں سال 2025ء میں نئے بین الاقوامی طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار تک محدود کردی گئی ہے۔
تعلیمی پالیسی میں تبدیلی کا مطلب یہ ہے کہ اگلے سال تعلیم شروع کرنے والے بین الاقوامی طلبہ کی تعداد اتنی ہی ہو گی جتنی کہ عالمی وبا کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ سے پہلے ہوتی تھی۔
2025ء میں یونیورسٹیوں میں ایک لاکھ 45 ہزار، اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں 30 ہزار اور پیشہ ورانہ تربیتی مراکز میں 95 ہزار غیرملکی طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔