اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے کے کیخلاف اسرائیل میں مظاہرے کیے گئے، دارالحکومت تل ابیب، نہاریہ، حیفہ اور مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرے ہوئے۔
مظاہروں میں ہزاروں افراد نے سڑکیں بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ایران یا حزب اللّٰہ سے نہیں، بلکہ اپنی حکومت سے ہے۔
اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ پولیس نے 40 اسرائیلیوں کو گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ اور لبنان میں جنگ کے دوران اپنے قریبی ساتھی اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتماد کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے طویل عرصے کے سیاسی حریف اور لیخود پارٹی کے رکن وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔