• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر ردعمل دے دیا


فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ سے متعلق رائے کا اظہار فلسطینی عوام کے جائزحقوق اور مسئلے سے متعلق عملی موقف سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔ 

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس نے کہا سابقہ امریکی انتظامیہ نے فلسطینیوں کے حقوق پامال کیے اور سرزمین کو غصب کرنے والی اسرائیلی انتظامیہ کی کھل کر پشت پناہی کی۔ 

حماس نے کہا کہ سابقہ امریکی انتظامیہ نے فلسطینیوں کا قتل عام اور اجتماعی نسل کشی کی نئی تاریخ رقم کرنے کےلیے صہیونی جنگی مجرموں کو خصوصی استثنیٰ فراہم کیا۔ 

حماس نے کہا کہ غاصب کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی تحریک مکمل حقوق کے حصول تک جاری رہے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید