اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے الیکشن میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کا کہنا پے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرنے والے نیتن یاہو سب سے پہلے شخص ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ ،نیتن یاہو میں گفتگو گرمجوشی پر مبنی رہی، دونوں کے مابین ایران سے درپیش خطرے سے متعلق بات ہوئی۔
اسرائیلی وزیراعظم آفس کے مطابق ٹرمپ، نیتن یاہو نے اسرائیل کی سیکیورٹی پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے، وہ امریکا کے 47 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
امریکی صدارتی انتخاب میں 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 292 اور ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے 226 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
کسی بھی امیدوار کو جیت کے لیے کل 538 میں سے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔