سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)ضلع سیالکوٹ میں دوسرے روز بھی ہونے والی بارش نے گرمی کی شدت میں کمی کی تاہم ہوا کے نہ چلنے سے حبس برقرار رہی۔ جمعتہ المبارک کےروزسیالکوٹ میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے موسم کو قدرے خوشگوار بنا دیا ۔ محکمہ موسمیات کیمطابق درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب 68فیصد جبکہ06کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر 11 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج ہفتہ کے روز بھی بارش کا امکان ہے۔