ایران کے شہر اصفہان میں پاسدارانِ انقلاب کے زیرِ انتظام فوجی تنصیب میں دھماکا ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے میں 1 شخص جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔
کینیڈا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی طالبہ ہلاک ہو گئی۔
فلسطینی صدر محمود عباس 16 برس بعد دمشق پہنچ گئے جہاں شامی صدر نے ان کا استقبال کیا۔
عالمی شہرت یافتہ فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے خاندان کے 9 افراد سمیت شہید ہو گئیں۔
افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں 148 ہو گئیں۔
محکمہ خزانہ اور ایلون مسک کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرنے پر امریکی صدر نے انٹرنل ریونیو سروس کمشنر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، شیپلے کی جگہ مائیکل فال کینڈر (Faulkender) لیں گے۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن نے کہا ہے کہ امیگریشن کریک ڈاؤن کے دوران غلطی سے السلواڈور بیدخل کیا گیا شخص کلمر ابریو گارشیا (Kilmar Abrego García ) شدید صدمے سے دوچار ہے اور اسے واپس لایا جائے گا۔
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہوگا، ایران نے اپنی یورینیم افزودگی پر کچھ حدود قبول کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر روس اور یوکرین میں سے کوئی فریق بھی جنگ بندی کی کوشش میں مشکلات پیدا کرے گا تو امریکا مذاکرات کے عمل سے نکل جائے گا۔
سوڈان کے مغربی شہر الفاشر میں سوڈانی فوج اور باغی رپیڈ فورس کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ جارحیت کا 560واں دن گزرنے پر فلسطینی میڈیا آفس نے جانی اور مالی نقصانات کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔
ایران میں مسلح افواج کے دن پر فوجی پریڈ منعقد ہوئی، پریڈ میں نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی کی گئی۔
حماس غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔
بھارتی شہر وشاکاپٹنم میں ایک شخص نے غصے میں آ کر اپنی 9 ماہ کی حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔
امریکا اور یوکرین نے معدنیات کے معاہدے پر پیش رفت کرتے ہوئے ایک یادداشت پر دستخط کر دیے۔
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔
امریکی ایئر لائن کے طیارے کو ٹیک آف کے فوراً بعد انجن میں آگ لگنے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔