• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے خریدار 5 بڈرز کو 75 فیصد شیئرز دینے پر اتفاق

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پی آئی اے کے خریدار 5 بڈرز کو ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔

قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اجلاس میں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے آپریشنز کےلیے خریدار کو تقریباً 425 ارب روپے فوری سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پی آئی اے کے آئندہ 3 برسوں کےلیے 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پی آئی اے خریداری میں 6 میں سے 3 کمپنیاں زیادہ دلچسپی لے رہی ہیں، پی آئی اے کی نجکاری یکم اکتوبر سے آگے نہیں بڑھائی جائے گی، پی آئی اے کی خریدار کمپنیوں کا ڈیو ڈیلیجنس پراسس مکمل نہ ہوا تو بڈنگ آگے کرنا ہوگی۔

چیئرمین نجکاری کمیٹی طلال چوہدری نے پی آئی اے کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔

انکا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے ملک کے دیگر شہروں کےلیے پی آئی اے کی کوئی پرواز نہ ہونا تشویشناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید