• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لکی مروت پولیس کے ٹائرز پر قبضے کیخلاف درخواست، رپورٹ طلب

پشاور ہائی کورٹ --- فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ --- فائل فوٹو

لکی مروت پولیس نے پکڑے  گئے لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر خود رکھ لیے، مدعی پولیس کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں لاکھوں روپے مالیت کے ٹائر قبضے میں لینے پر لکی مروت پولیس کے خلاف دائر درخواست کی جسٹس اعجاز انور نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے درخواست گزار کے ٹائر پکڑے ہیں لیکن اب واپس نہیں کر رہے، بلکہ پولیس نے 20 فیصد ٹائر کسٹم کے حوالے کر دیے ہیں اور باقی ٹائر ایس ایچ او نے اپنے پاس رکھ لیے ہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ٹائر کتنی تعداد میں تھے؟

وکیل نے بتایا کہ 706 ٹائر تھے جن میں سے پولیس نے کسٹم کو 200 ٹائر دیے ہیں، ان ٹائرز کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید